Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیرِاعظم غزہ امن بورڈ میں شرکت کیلئے امریکا پہنچ گئے

دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں وزیرِاعظم کی اعلیٰ امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

وزیراعظم شہباز شریف غزہ امن بورڈ کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کے لیے امریکا پہنچ گئے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے وزیرِاعظم محمد شہباز شریف کو غزہ امن بورڈ میں شرکت کی دعوت دی گئی تھی۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار، وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب، وزیرِ اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی پاکستانی وفد میں وزیرِ اعظم کے ہمراہ ہیں۔

وزیرِ اعظم آج  واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

دورہ امریکا کے دوران واشنگٹن میں وزیرِاعظم کی اعلیٰ امریکی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

وزیرِ اعظم کا دورہ امریکہ عالمی امن کے قیام کے لیے غزہ امن بورڈ آف پیس میں پاکستان کی رکنیت، عالمی امن کے لیے پاکستان کے مؤثر کردار اور پاکستان کی بڑھتی ہوئی سفارتی کامیابیوں کی عکاسی کرتا ہے۔