Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان میں توانائی کی پیداوار میں تاریخی اضافہ

او جی ڈی سی ایل نے جدید تکنیکی اقدامات سے خام تیل کی پیداوار  750 بیرل تک پہنچا دی ہے

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے توانائی کی پیداوار بڑھانے کے اقدامات سےتاریخی کامیابیاں حاصل کی جا رہی ہیں۔

او جی ڈی سی ایل  ملک میں یومیہ پیداوار میں اضافہ کے لیے غیر ملکی کمپنیوں سے معاہدے کے ساتھ ساتھ جدید تکنیکی اقدامات پر عمل پیرا ہے۔

او جی ڈی سی ایل نے کنڑاور پاساکھی آئل فیلڈز میں جدید واٹر انجیکشن سسٹمز کے لیے فرانسیسی کمپنی SNF S.A  کے اس جس کے تحت فیلڈز کی مجموعی پیداوار میں 9 ملین بیرل تیل اور 3 بلین کیوبک فٹ گیس کا اضافہ  کے ساتھ 460 ملین ڈالر آمدنی متوقع ہے۔ساتھ اہم معاہدہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:  ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی؛ پاکستان عالمی سرمایہ کاروں کی توجہ کا مرکز بن گیا

او جی ڈی سی ایل نے جدید تکنیکی اقدامات سے خام تیل کی پیداوار  750 بیرل تک پہنچا دی ہے ان تکنیکی اقدامات کا مقصد پرانی فیلڈز کی اضافی استعداد کو مؤثر انداز میں بروئے کار لانا ہے۔

توانائی کی پیداوار میں یہ خاطر خواہ اضافہ خود  انحصاری  سے قومی خود کفالت اور معاشی استحکام کو بھی مضبوط بنائے گا۔

ایس آئی ایف سی کی مؤثر رہنمائی اور ہم آہنگی کے باعث توانائی کے شعبہ میں  یہ پیش رفت ملکی ترقی کے لیے ایک مثبت اور حوصلہ افزا  ہے۔