Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئی ایڈہاک انتظامیہ کا پہلا بڑا فیصلہ، قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کو ریلیف مل گیا

ایڈہاک صدرنے کہا کہ ہم تنظیم کو مستحکم کر رہے ہیں اعتماد کی تعمیر کر رہے ہیں

اسلام آباد: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے ایڈ ہاک صدر محی الدین وانی نے کپتان عماد شکیل بٹ سے دو سال کی پابندی اٹھا لی

واضح رہے کہ مستعفی ہونے سے قبل صدر طارق بگٹی نے عماد شکیل بٹ پر پابندی لگانے کا غیر آئینی اقدام کیا تھا۔

سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ (آئی پی سی) محی الدین احمد وانی نے پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) کے ایڈہاک صدر کے طور پر تقرری کے بعد اپنا پہلا بیان جاری کردیا۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ پاکستان ہاکی فیڈریشن کے نئے ایڈہاک صدر کی حیثیت سے، میں اسٹیک ہولڈرز کو پاکستان میں ہاکی کی بحالی اور مضبوطی کے لیے اپنے عزم کا یقین دلاتا ہوں۔

ایڈہاک صدرنے کہا کہ ہم تنظیم کو مستحکم کر رہے ہیں اعتماد کی تعمیر کر رہے ہیں، اور ٹیم مینجمنٹ کو بہتر کر رہے ہیں ہماری قلیل مدتی توجہ اہم مسائل کو حل کرنے پر ہے، جب کہ ہمارے درمیانی مدت کے منصوبے کا مقصد تربیتی نظام کو فروغ دینا، اور ویژن کو بہتر بنانا ہے۔ ادارہ جاتی ہم آہنگی کو فروغ دینا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہاکی فیڈریشن کے الزامات پر پاکستان اسپورٹس بورڈ کی وضاحت

ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہم گورننس کو بہتر بنائیں گے، وسائل کے موثر انتظام کو یقینی بنائیں گے، اور اپنے کھلاڑیوں کی مدد کے لیے نجی شعبے کی شراکت داری قائم کریں گے کھلاڑی ٹریننگ اور میچز پر توجہ دیں گے، جب کہ باقی ہم سنبھالیں گے۔

محی الدین احمد وانی نے کہا کہ تمام ادارے ہمارے قومی کھیل کی شان کو واپس لانے کے لیے مربوط ہیں ہم جمہوری تبدیلی کو یقینی بناتے ہوئے نئی قیادت کے لیے انتخابات کرائیں گے جبکہ میں نے قومی ٹیم کے کپتان حماد بٹ پر سے پابندی فوری طور پر ہٹا دی ہے شفافیت اور انصاف پسندی ہمارے فیصلوں کی رہنمائی کرے گی۔

انہوں نے اعتماد کے لیے عزت مآب وزیر اعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ آئیے پاکستان کی ہاکی کی شان کو بحال کرنے کے لیے مل کر کام کریں۔

متعلقہ خبریں