Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیراعظم شہباز شریف کا دورۂ امریکا؛ عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں

رہنماؤں کے درمیان خوشگوار انداز میں مسکراہٹوں اور گرمجوشی کا اظہار دیکھنے میں آیا

وزیرِ اعظم شہباز شریف ان دنوں دورۂ امریکا پر ہیں، جہاں وہ واشنگٹن میں منعقدہ بورڈ آف پیس کے افتتاحی اجلاس میں شرکت کر رہے ہیں، تاہم انہوں نے یہ دورہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی دعوت پر کیا ہے۔

اجلاس کے موقع پر وزیرِ اعظم نے مختلف عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی اور خوشگوار ملاقاتیں کیں، جن میں حمد بن عیسی آل خلیفہ، الہام علیئیف، شوکت مرزایوف، قاسم جومارت توکایف اور پرابوو سوبیانتو شامل تھے۔

ملاقاتوں کے دوران عالمی و علاقائی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، جبکہ غیر رسمی ماحول میں باہمی تعاون اور تعلقات کو مزید مستحکم بنانے پر بھی گفتگو ہوئی۔

رہنماؤں کے درمیان خوشگوار انداز میں مسکراہٹوں اور گرمجوشی کا اظہار دیکھنے میں آیا۔

حکومتی ذرائع کے مطابق بورڈ آف پیس میں پاکستان کی شمولیت غزہ میں امن کے قیام، تعمیرِ نو کی کوششوں اور عالمی سطح پر امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی فعال سفارتی پالیسی کی عکاس ہے۔