Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہندوکش سے آنے والے زلزلے نے شمالی پاکستان ہلا دیا

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی

پاکستان کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا، جہاں پنجاب اور خیبرپختونخوا کے کئی اضلاع سمیت وفاقی دارالحکومت میں بھی زمین لرز اٹھی۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت لاہور اور سرگودھا میں محسوس کیے گئے۔

خیبرپختونخوا میں پشاور، بونیر، مردان، نوشہرہ، صوابی، مالاکنڈ، سوات، لوئر دیر، چترال اور ایبٹ آباد جبکہ خیبر، باڑہ، جمرود، لنڈی کوتل اور تیراہ میں بھی زلزلے نے لوگوں کو گھروں اور دفاتر سے باہر نکلنے پر مجبور کردیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی گہرائی 73 کلومیٹر تھی اور زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان میں تھا۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم جھٹکے محسوس ہوتے ہی شہری خوفزدہ ہو کر کھلے مقامات کی جانب نکل آئے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ہندوکش ریجن میں آنے والے زلزلوں کے اثرات پاکستان کے شمالی اور وسطی علاقوں میں اکثر محسوس کیے جاتے ہیں۔