Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونے کے خریدار ہوشیار؛ قیمتوں میں کمی اور اضافے سے متعلق بڑی خبر آگئی

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ ریکارڈ کیا گیا

کراچی: ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں آئے دن ہونے والے اضافے نے متوسط طبقے کی قوت خرید کو تقریباً ختم ہی کردیا ہے اور لوگ سونے کی خریداری سے گریز کر رہے ہیں۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں آج 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد فی تولہ سونا 5 لاکھ 36 ہزار 562 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 2 ہزار 572 روپے بڑھنے کے بعد 4 لاکھ 60 ہزار 15 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر بڑھ کر 5138 ڈالر کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ہوا ہے، فی تولہ چاندی کی قیمت 146 روپے بڑھ کر 9 ہزار 94 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 125 روپے اضافے سے 7 ہزار 796 روپے ہوگئی ہے۔

 علاوہ ازیں عالمی مارکیٹ میں فی اونس چاندی کی قیمت 86.10 ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔