Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی، شاہ فیصل کالونی میں دھماکے سے گھر ملبے کا ڈھیر، بچی سمیت 4 افراد زخمی

اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں

شاہ فیصل کالونی میں مبینہ گیس سلنڈر دھماکے نے رہائشی عمارت کو شدید نقصان پہنچایا جس کے نتیجے میں بچی سمیت چار افراد زخمی ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق شاہ فیصل کالونی نمبر 4 میں اچانک زور دار دھماکا ہوا جس سے عمارت کا ایک حصہ متاثر ہوا اور علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور امدادی کارروائیاں شروع کرتے ہوئے زخمیوں کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا۔

ریسکیو حکام نے بتایا کہ عمارت کے نچلے حصے میں پکوان سینٹر قائم تھا جبکہ بالائی منزل پر رہائش تھی، جس کے باعث دھماکے کے اثرات زیادہ شدت سے محسوس ہوئے۔

واقعے کے بعد پولیس بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور دھماکے کی نوعیت جاننے کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ سلنڈر پھٹنے کا واقعہ ہے یا گیس لیکج کے باعث دھماکا ہوا، اس حوالے سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ خبریں