Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

’’میرے معصوم بچے کو گالیاں دے کر ورلڈکپ نہیں جیت سکتے‘‘، کپتان کی اہلیہ کا سخت پیغام

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر کپتان کی قیادت پر سخت تنقید کی گئی۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے سپر ایٹ مرحلے میں انگلینڈ کے ہاتھوں شکست کے بعد پاکستان ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا کی اہلیہ کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید اور نازیبا پیغامات کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے آن لائن بدسلوکی پر ردعمل دیتے ہوئے مداحوں سے اپیل کی کہ اپنی ناراضگی نکالتے وقت کھلاڑیوں کے اہلِ خانہ اور معصوم بچوں کو نشانہ نہ بنایا جائے۔

انگلینڈ کے خلاف میچ میں شکست کے چند گھنٹوں بعد انہوں نے انسٹاگرام پر ایک سخت پیغام جاری کیا جس میں کہا کہ انہیں یا ان کے معصوم بیٹے کو برا بھلا کہنے سے پاکستان ورلڈکپ نہیں جیت سکتا۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے اہم میچ میں شکست کے بعد سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی کارکردگی اور کپتان کی قیادت پر سخت تنقید کی گئی۔

تاہم بعض صارفین نے حد پار کرتے ہوئے ذاتی نوعیت کے حملے اور مبینہ دھمکیاں بھی دیں جن کا رخ کپتان کے خاندان کی جانب موڑ دیا گیا۔

رپورٹس کے مطابق چونکہ کپتان کی اہلیہ برطانوی نژاد پاکستانی ہیں، اس لیے بعض افراد نے انہیں اور سلمان علی آغا کو ’’انگریز کے ایجنٹ‘‘ جیسے القابات سے نوازا۔

خیال رہے کہ میچ کے بعد گفتگو کرتے ہوئے سلمان علی آغا نے تسلیم کیا تھا کہ ٹیم اپنی اننگز منصوبے کے مطابق ختم نہیں کرسکی تھی جب کہ انہوں نے انگلینڈ کے کپتان ہیری بروک کی شاندار بیٹنگ کو بھی سراہا تھا۔

پاکستان نے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کو 165 رنز کا ہدف دیا تھا لیکن پالے کیلے انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں انگلینڈ نے یہ ہدف بآسانی حاصل کرلیا تھا۔

شکست کے باوجود پاکستان کی سیمی فائنل تک رسائی کی امیدیں ابھی باقی ہیں تاہم اس کے لیے سری لنکا کے خلاف لازمی فتح کے ساتھ دیگر میچوں کے نتائج بھی پاکستان کے حق میں آنا ضروری ہوں گے۔