زیڈ ٹو سی نے واضح کیا ہے کہ ایف آئی اے کے زیر تحقیق حالیہ معاملے سے کمپنی کا کوئی تعلق نہیں۔
کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ جس فرد کا ذکر میڈیا رپورٹس میں ہوا اس نے صرف ذاتی حیثیت میں کارروائی کی۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ زیر غور اقدامات زیڈ ٹو سی کی جانب سے نہیں کیے گئے اور نہ ہی کمپنی کے کاروبار، مالیات یا صارفین سے متعلق ہیں۔
بیان میں یہ بھی واضح کیا گیا کہ کمپنی کے کوئی اکاؤنٹس، نظام یا فنڈز اس معاملے میں ملوث نہیں۔ کمپنی فی الحال کسی بھی تحقیقات کے دائرہ کار میں نہیں ہے۔
زیڈ ٹو سی نے کہا کہ جب تک قانونی کارروائی مکمل نہیں ہوجاتی اور اندرونی جائزہ مکمل نہیں ہوتا کمپنی پالیسی کے مطابق اس فرد کو تمام ذمہ داریوں سے معطل کردیا گیا ہے۔
کمپنی کا مزید کہنا تھا کہ زیڈ ٹو سی مکمل طور پر قانونی ضوابط کے مطابق کام کرتی ہے اور تمام مالی لین دین باقاعدہ بینکنگ چینلز کے ذریعے کیے جاتے ہیں۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر متعلقہ حکام کی جانب سے تعاون کی ضرورت پیش آئی تو کمپنی مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

















