Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آئی ایم ایف وفد کا کراچی میں دوسرا روز، نجی شعبے سے ملاقاتیں جاری

وفد آج نجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ اوورسیز چیمبر اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن سے ملاقاتیں بھی متوقع

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ ( آئی ایم ایف) کا وفد اپنے دورہ پاکستان کے دوسرے روز کراچی میں مختلف ملاقاتیں کرے گا۔

ذرائع کے مطابق وفد آج نجی شعبے کے نمائندوں سے ملاقاتیں کرے گا جبکہ اوورسیز چیمبر اور پاکستان بینک ایسوسی ایشن سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا وفد سات ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے تحت چوتھی قسط کے جائزہ مذاکرات کے لیے پاکستان کے دورے پر ہے۔ گزشتہ روز وفد نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا دورہ کیا اور معاشی امور پر تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں: 2030 تک پاکستانی برآمدات کے حوالے سے آئی ایم ایف کی بڑی پیشگوئی

مذاکرات کے پہلے مرحلے میں تکنیکی ڈیٹا شیئرنگ کی جائے گی، جس کے دوران جولائی سے جنوری تک کی معاشی کارکردگی سے وفد کو آگاہ کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کا یہ دورہ 25 فروری سے 11 مارچ تک جاری رہے گا، جس میں توسیعی فنڈ سہولت کے تحت تیسرا اقتصادی جائزہ لیا جا رہا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے بیشتر اہداف حاصل کر لیے ہیں اور نئے مالی سال کے بجٹ سے قبل اسٹاف لیول معاہدے کی توقع ہے۔ اگر جائزہ کامیاب رہا تو چوتھی قسط کی مد میں تقریباً 1.2 ارب ڈالر جاری ہونے کا امکان ہے۔