Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نادرا کا شہریوں کو دستاویزات کی فوٹو کاپی دفاتر نہ لانے کا مشورہ

اس اقدام کا مقصد شہریوں کو غیر ضروری کاغذی کارروائی سے بچانا اور خدمات کے عمل کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے

اسلام آباد: نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے اعلان کیا ہے کہ شہریوں کو نادرا خدمات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی دستاویزات کی فوٹو کاپی ساتھ لانے کی ضرورت نہیں ہے۔

نادرا نے اپنی سروسز کے طریقہ کار سے متعلق اہم ہدایت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ شہریوں کو نادرا کی خدمات حاصل کرنے کے لیے کسی بھی دستاویز کی فوٹو کاپی جمع کروانے کی ضرورت نہیں۔

نادرا کے مطابق یونین کونسل کی جانب سے جاری کردہ دستاویزات، جیسے برتھ سرٹیفکیٹ یا میرج سرٹیفکیٹ، کی نقول نادرا دفاتر میں لانے کی ضرورت نہیں۔ اگر متعلقہ دستاویز کا CRMS نمبر موجود ہو تو وہی کافی ہو گا۔ کیونکہ نادرا اپنے مرکزی نظام کے ذریعے براہ راست ریکارڈ کی تصدیق کر لیتا ہے۔

ادارے نے وضاحت کی کہ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو غیر ضروری کاغذی کارروائی سے بچانا اور خدمات کے عمل کو مزید شفاف اور آسان بنانا ہے۔

نادرا حکام نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ درست اور مستند معلومات پر انحصار کریں۔ اور نادرا سینٹرز کے دورے کے دوران غیر ضروری دستاویزات ساتھ لانے سے گریز کریں۔