Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ترک وزیرخارجہ کے بیان سے صورتحال گھمبیر، امریکا سے کارروائیاں محدود کرنے کا مطالبہ

ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے فریقین سے رابطے جاری ہیں، ترک وزیرخارجہ

ترکیہ کے وزیرِ خارجہ نے ایران میں کسی بھی قسم کی رجیم چینج کی کوشش پر سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسی کارروائی پورے مشرقِ وسطیٰ کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

ترک وزیرِ خارجہ نے کہا کہ امریکا کو چاہیے کہ ایران پر حملے صرف فوجی اہداف تک محدود رکھے، کیونکہ رجیم چینج اور محدود فوجی کارروائی دو الگ راستے ہیں۔

مزید پڑھیں: ترکیہ نے انٹرنیشنل اسٹیبلائزیشن فورس میں شمولیت پر رضامندی ظاہر کر دی

ان کا کہنا تھا کہ کسی دوسرے نوعیت کے آپریشن سے خطے میں غیر متوقع منظرنامے جنم لے سکتے ہیں۔

ترک وزیرِ خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ ختم کرنے کے لیے فریقین سے رابطے جاری ہیں، اور مذاکرات کی طرف واپسی کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ترکیہ عمان کے ساتھ بھی رابطے میں ہے، کیونکہ عمان سمیت کئی خلیجی ممالک کا مقصد بھی خطے میں جنگ کا خاتمہ اور استحکام ہے۔