حکومت اور پیپلز پارٹی کے درمیان قانون سازی کے معاملے پر رابطے جاری ہیں جس میں اتحادی جماعت کو نیب ترمیمی بل پر اعتماد میں لے لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق حکومت نےاہم قانون سازی پر پی پی کے تحفظات دور کر دیے ہیں جس کے بعد بیشتر شقوں پر اتفاق رائے ہو گیا ہے۔
ذرائع کا کہناہے کہ حکومت نے گزشتہ روز پی پی کو نیب ترمیمی بل کا مسودہ فراہم کیا تھا، جس کے بعد پیپلزپارٹی نے اپنی ترامیم حکومت کو بھجوا دیں تھی، جبکہ حکومت نے ان ترامیم سے اتفاق رائے کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی پی کا قانون سازی کی حمایت حکومتی مشاورت سے مشروط کرنے کا فیصلہ
دوسری جانب پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی بل کی دو شقوں پر اب بھی اختلاف برقرار ہے، تاہم تمام شقوں پر آج اتفاق رائے طے پا جائے گا۔
پی پی ذرائع کے مطابق نیب ترمیمی بل جمعرات کو سینٹ سے منظورہونے کا امکان ہے جبکہ چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی ترمیم بھی بل کا حصہ ہے جبکہ حکومت نے نیب ترمیمی بل پر پی پی سے حمایت کی درخواست کی تھی۔




















