Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کم بجٹ صارفین کے لیے نیا آئی فون ماڈل متعارف

ایپل نے اپنی فلیگ شپ سیریز آئی فون 17 کا نسبتاً کم قیمت ورژن متعارف کرا دیا

ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ سیریز آئی فون 17 کا نسبتاً کم قیمت ورژن متعارف کرا دیا ہے، جسے آئی فون 17 ای کا نام دیا گیا ہے۔

نئی ڈیوائس میں اپ ڈیٹڈ چِپ سیٹ اور بہتر وائرلیس چارجنگ جیسی نمایاں ہارڈویئر اپ گریڈز شامل کی گئی ہیں۔

کمپنی کے مطابق کم قیمت ہونے کے باوجود یہ فون جدید سافٹ ویئر فیچرز اور تازہ ترین ایپ اپ ڈیٹس کو مؤثر انداز میں چلانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تاہم، یہ ماڈل مہنگے ورژنز، آئی فون 17 اور آئی فون 17 پرو، کے مقابلے میں کچھ نمایاں فرق بھی رکھتا ہے۔ سب سے بڑی کمی اس میں سنگل کیمرا سیٹ اپ کا ہونا ہے جبکہ پریمیم ماڈلز میں جدید ملٹی کیمرا سسٹم فراہم کیا گیا ہے۔

نئے فون کا اعلان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کمپنی کے لیے مصنوعات کی رونمائی کا مصروف مرحلہ شروع ہو رہا ہے جبکہ توقع کی جا رہی ہے کہ اسی ہفتے اپ ڈیٹڈ میک بک سمیت دیگر نئی ڈیوائسز بھی متعارف کرائی جائیں گی۔