کراچی: پاکستان اسٹاک مارکیٹ آج 6 نفسیاتی حد بحال کرنے میں کامیاب رہی اور مثبت رجحان کے ساتھ کاروبار کا ختتام ہوا۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دن کے آغاز کے ساتھ مثبت رجحان دیکھنے میں آیا اور کاروبار کے دوران 100 انڈیکس میں 5434 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد مارکیٹ اپنی 6 نفسیاتی حد بحال کر کے 1 لاکھ 61 ہزار 210 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: خطے میں جنگی صورتحال؛ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کریش کر گئی
آج مارکیٹ میں 35 ارب روپے مالیت کے 72 کروڑ 38 لاکھ حصص کے سودے ہوئے دوران کاروبار انڈیکس 161,476 کی بلند اور 156,250 پوائنٹس کی کم سطح پرٹریڈ ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور567 کمپنیوں نے شئیرز کا کاروبار ہوا، 350 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 78میں کمی ہوئی۔
گزشتہ روز انڈیکس 155,777 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ کے حوالے سے خدشات کم ہونے اور فنڈزکی خریداری سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔
واضح رہے کہ مشرق وسطی میں اسرائیل ایران جنگ کے باعث پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ دنوں انتہائی مندی کا رجحان غالب رہا۔




















