Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان کا بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار

طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت کو سول جوہری تعاون میں خصوصی رعایت دینا تشویشناک ہے

پاکستان نے بھارت اور کینیڈا کے درمیان یورینیم سپلائی معاہدے پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان طاہر اندرابی نے کہا کہ بھارت کو سول جوہری تعاون میں خصوصی رعایت دینا تشویشناک ہے اس نے اپنی تمام جوہری تنصیبات IAEA کی نگرانی میں نہیں رکھیں، بھارت کو بیرونی یورینیم کی فراہمی خطے کے اسٹریٹجک توازن کو متاثر کر سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے 1974 جوہری تجربے کے بعد نیوکلیئر سپلائرز گروپ کے قیام کی بنیاد رکھی گئی تھی، سلیکٹو جوہری معاہدے عالمی عدم پھیلاؤ کے نظام کی ساکھ کو متاثر کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بورڈ آف پیس کو خلوص نیت سے جوائن کیا جو فلسطینوں کے لیے امن کی امید ہے، دفتر خارجہ

  ترجمان دفتر خارجہ نے واضح کیا کہ سول جوہری تعاون غیر امتیازی اور معیار پر مبنی ہونا چاہیے، بھارت کو خصوصی رسائی دینا جنوبی ایشیا کے توازن کو مزید بگاڑ سکتا ہے۔

طاہر اندرابی نے مزید کہا کہ پاکستان نے عالمی عدم پھیلاؤ کے اصولوں کی پاسداری پر زور دے دیا ہے، جوہری تعاون میں امتیازی پالیسیاں علاقائی امن کے لیے خطرہ ہیں۔

متعلقہ خبریں