پیپلزپارٹی نے حکومت کی ایک اور مشکل آسان کرتے ہوئے نیب ترمیمی بل کی حمایت کا فیصلہ کیا ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کے مطابق پیپلزپارٹی اور حکومت کے درمیان نیب ترمیمی بل پر اتفاق رائے ہو گیا ہے دونوں کے درمیان رات گئے ایک بار پھر رابطہ ہوا تھا۔
ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے نیب ترمیمی بل کے بارے پیپلزپارٹی کی تجاویز مانتے ہوئے بل میں ترامیم شامل کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے جس کے بعد اتحادی حکومت نے بھی نیب ترمیمی بل کو ووٹ کرنے کی ہامی بھر دی۔
یہ بھی پڑھیں: حکومت نے پی پی کو نیب ترمیمی بل پر اعتماد میں لے لیا
ترمیمی بل میں چیئرمین نیب کی مدت ملازمت میں توسیع کی تجویز شامل ہے، اس کے علاوہ بل میں اپیل کا ایک اور حق دینے کی تجویز بھی زیر غور ہے۔
پیپلزپارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب ترمیمی بل آج سینٹ میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ نیب ترمیمی بل آج سینٹ، قومی اسمبلی سے منظوری کرانے کا امکان ہے۔



















