Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی تعلیمی بورڈ نے نویں اور دسویں جماعت کیلیے نیا گریڈنگ سسٹم لاگو کر دیا

عملی امتحانات کے پاسنگ نمبروں میں بھی تبدیلی کی گئی ہے

کراچی بورڈ نے نویں جماعت (2026) اور دسویں جماعت (2027) کے لیے پاسنگ مارکس میں اضافہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اقدام نئے گریڈنگ سسٹم کے تحت طلبہ کے تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے کیا گیا ہے۔

نئے نظام کے مطابق 100 نمبر کے پرچے میں پاسنگ مارکس 33 سے بڑھا کر 40 کر دیے گئے ہیں، جبکہ 75 نمبر کے پرچے میں پاسنگ نمبر 25 سے 30 مقرر کیے گئے ہیں۔

اس کے علاوہ 60 نمبر کے پرچے میں نمبر 20 سے بڑھا کر 24 اور 30 نمبر کے پرچے میں نمبر 10 سے 12 کر دیے گئے ہیں۔

عملی امتحانات میں بھی تبدیلی کی گئی ہے، جہاں 45 نمبر میں پاسنگ مارکس 15 سے بڑھا کر 18 اور 15 نمبر میں 5 سے بڑھا کر 6 مقرر کیے گئے ہیں۔

کراچی بورڈ کے حکام کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلیاں طلبہ کے تعلیمی معیار کو مضبوط بنانے اور نئے گریڈنگ سسٹم کے مطابق مستقبل میں تعلیمی بنیادیں بہتر کرنے کے لیے کی گئی ہیں۔

متعلقہ خبریں