Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران نے پڑوسی ممالک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے، ٹرمپ کا دعویٰ

ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار بھی کیا کہ ایران کو آج بہت سخت حملوں کا سامنا ہوگا۔

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران نے مشرق وسطیٰ کے پڑوسی ممالک کے سامنے ہتھیار ڈال دیے ہیں۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ امریکا اور اسرائیل کے مسلسل حملوں سے ایران مجبور ہو کر پڑوسیوں سے معافی مانگنے پر آمادہ ہوگیا ہے۔

امریکی صدر کے مطابق ایران نے وعدہ کیا ہے کہ وہ آئندہ پڑوسی ممالک پر حملہ نہیں کرے گا جب کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار بھی کیا کہ ایران کو آج بہت سخت حملوں کا سامنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ ایران پر مزید امریکی حملے زیر غور ہیں، ایران پر حملے میں نئے اہداف شامل کیے جاسکتے ہیں جو پہلے شامل نہیں تھے۔

خیال رہے کہ ایران نے پڑوسی ممالک سے حملوں پر معذرت کرلی ہے، ایرانی صدر نے اپنے بیان میں کہا کہ پڑوسی ممالک سے معذرت خواہ ہیں جن پر ایرانی میزائل یا ڈرون حملے ہوئے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ ایران کسی ہمسایہ ملک پر حملہ نہیں کرے گا جب تک اس پر پہلے حملہ نہ کیا جائے اور مسائل کو سفارتکاری کے ذریعے حل کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں