Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غریب طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں، نواز شریف

حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے، وزیر اعظم کی بریفنگ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف نے وزیر اعظم شہباز شریف سے ملاقات میں کہا کہ غریب عوام خصوصاً غریب طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں

وزیراعظم شہباز شریف نے مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جس دوران ملکی سیاسی صورتحال اور حکومتی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے نواز شریف کو ملکی معیشت کی صورتحال سے آگاہ کیا جب کہ اس موقع پر انہوں نے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر قیمتوں میں کیے جانے والے اضافے کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ عالمی حالات کے پیش نظر یہ اضافہ ناگزیر تھا تاہم حکومت عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دینے کی کوشش کررہی ہے۔

نواز شریف نے اس موقع پر ہدایت کی کہ عوام خصوصاً غریب طبقے کی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

ملاقات میں وزیراعظم نے نواز شریف کو مشرق وسطیٰ کی موجودہ صورتحال پر بھی بریفنگ دی۔ ملک کو درپیش معاشی اور عالمی چیلنجز پر بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

متعلقہ خبریں