Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کراچی میں شیطان کا مجسمہ کس نے بنوایا؟ پولیس نے پتہ لگا لیا

عمران نامی مجسمہ ساز نے مہران ٹاؤن میں شیطان کی شکل کا تھرمو پول سے مجسمہ بنایا

کراچی کے علاقے مہران ٹاؤن سے گزشتہ دنوں پولیس نے شیطان کا مجسمہ اپنی تحویل میں لیا تھا، اب پولیس نے اس سلسلے میں نیا انکشاف کردیا ہے۔

پولیس نے شیطان کا مجسمہ بنوانے والے مرکزی شخص کا پتہ لگا لیا ہے اور مجسمہ بنوانے والے شخص کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔

پولیس کے مطابق عمران نامی مجسمہ ساز نے مہران ٹاؤن میں شیطان کی شکل کا تھرمو پول سے مجسمہ بنایا، جس کو مجسمہ بنانے کا ٹاسک علامہ شبر زیدی نے دیا تھا۔

مزید پڑھیں: فضا علی پر ڈاکٹر نبیحہ کے شوہر کی شدید تنقید، ’’شیطان‘‘ قرار دے دیا

حکام کے مطابق مجسمہ ساز کو شیطان کا مجسمہ بنانے کا یہ ٹاسک علامہ شبر زیدی نے دیا تھا، انھوں نے یہ مجسمہ یوم القدس کے لیے بنوایا تھا۔ علامہ شبر زیدی کے مطابق جمعہ کے روز اس پتلے کو جلانے کا منصوبہ تھا۔

مجسمہ ساز عمران نے پولیس کو وضاحتی بیان بھی دے دیا ہے جس میں اس نے مجسمہ بنانے اور استعمال کے حوالے سے تفصیلات فراہم کی ہیں۔