Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سعودی عرب میں چاند نظر نہیں آیا، عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو منانے کا اعلان

سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی

سعودی عرب میں شوال کا چاند نظر نہ آنے کے بعد عید الفطر جمعہ 20 مارچ 2026 کو منانے کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق آج 18 مارچ کو رمضان المبارک کا 29واں روز تھا، جس پر سعودی سپریم کورٹ نے شہریوں سے شوال کا چاند دیکھنے کی اپیل کی تھی۔

تاہم ملک کے مختلف حصوں میں چاند نظر نہ آنے کی اطلاعات کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ رمضان کے 30 روز مکمل کیے جائیں گے۔

سعودی حکام کے مطابق چاند دیکھنے کے لیے شہریوں نے غروبِ آفتاب کے بعد روایتی طریقوں کے ساتھ جدید آلات جیسے دوربین کا بھی استعمال کیا، مگر کہیں سے بھی چاند نظر آنے کی تصدیق نہ ہو سکی۔

چاند نظر نہ آنے کے باعث اب عید الفطر جمعہ 20 مارچ کو منائی جائے گی، جبکہ ملک بھر میں کل آخری روزہ رکھا جائے گا۔

ماہرین کے مطابق شوال کے چاند کی رویت ہی رمضان کے اختتام اور عید الفطر کے آغاز کا باضابطہ اعلان ہوتی ہے، جس کے بعد دنیا بھر میں مسلمان اس اہم مذہبی تہوار کی تیاریاں شروع کر دیتے ہیں۔

متعلقہ خبریں