Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

میکسیکو نے ایران کے ورلڈ کپ میچز کی میزبانی کے لیے رضامندی ظاہر کر دی

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ وہ تمام ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں

میکسیکو نے ایران کے فٹبال ورلڈکپ میچز کی میزبانی کی پیشکش کر دی ہے، تاہم فیفا نے واضح کیا ہے کہ فی الحال ٹورنامنٹ کے شیڈول میں کسی قسم کی تبدیلی نہیں کی جا رہی۔

میکسیکو کی صدر نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ ان کا ملک ایران کے میچز کی میزبانی کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور اس حوالے سے تمام سہولیات فراہم کی جا سکتی ہیں۔

دوسری جانب ایران نے سیکیورٹی خدشات کے باعث اپنے میچز امریکا سے منتقل کرنے کے لیے فیفا سے باضابطہ درخواست کی ہے۔

ذرائع کے مطابق ایران نے موجودہ صورتحال کے پیش نظر متبادل مقام پر میچز کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے۔

فیفا حکام کا کہنا ہے کہ وہ تمام ٹیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں، تاہم فی الحال ٹورنامنٹ کو طے شدہ شیڈول کے مطابق ہی منعقد کرنے کا ارادہ ہے اور کسی بھی تبدیلی کا فیصلہ حالات کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں