کراچی: مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے اعلان کے بعد ملک بھر میں عیدالفطر 21 مارچ بروز ہفتہ کو منائی جائے گی۔ اس حوالے سے کراچی سمیت ملک بھر میں عید کی نمازوں کے اوقات کا اعلان کردیا گیا ہے۔
کراچی کے مختلف علاقوں میں عید کی نمازوں کے لیے متعدد اوقات مقرر کیے گئے ہیں تاکہ شہری سہولت کے مطابق نماز ادا کرسکیں۔
عید کی نمازوں کے اوقات

شہر کے بیشتر بڑے رہائشی اور تجارتی علاقوں جیسے گلشن اقبال، نارتھ کراچی، کلفٹن، کورنگی، ملیر اور لیاری میں پہلی عید کی نماز صبح 6:45 سے 7:30 بجے کے درمیان ادا کی جائے گی۔
زیادہ تر مساجد میں مرکزی اجتماع صبح 7:30 سے 8:00 بجے کے درمیان ہوگا جو شہر بھر میں سب سے عام وقت ہے۔
بڑی مساجد اور عید گاہوں میں نمازیوں کی بڑی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے متعدد اجتماعات کا اہتمام کیا گیا ہے جس کے تحت نماز کے اوقات صبح 8:30 بجے تک اور بعض مقامات پر 9:00 سے 10:00 بجے تک جاری رہیں گے۔
شہر بھر کی مساجد اور عید گاہوں میں نمازوں کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں اور سیکیورٹی کے سخت اقدامات بھی کیے گئے ہیں تاکہ نمازیوں کو کسی قسم کی مشکل پیش نہ آئے۔














