برطانیہ نے آبنائے ہرمز کی سیکیورٹی کے لیے امریکا کو اپنے فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دے دی ہے تاکہ ایران کے خلاف ممکنہ کارروائیوں میں مدد دی جا سکے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیر اعظم کے دفتر سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس سے قبل بھی برطانیہ نے امریکا کو اڈوں کے محدود استعمال کی اجازت دی تھی۔
بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ فوجی اڈوں کا استمعال خاص طور پر ایسے اقدامات کے لیے جن کا مقصد ایران کی جانب سے ممکنہ میزائل حملوں کو روکنا اور برطانوی مفادات کا تحفظ کرنا تھا۔
تاہم اب آبنائے ہرمز کی حفاظت کے لیے بھی فوجی اڈے استعمال کرنے کی اجازت دی ہے تاکہ عالمی منڈی میں پیٹرول کی قلت پر قابو پایا جا سکے۔
دوسری جانب ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ برطانوی وزیراعظم اپنے شہریوں کی جانوں کوخطرے میں ڈال رہاہے۔


















