عیدالفطر سے قبل چاند رات کے موقع پر پاکستانی شوبز شخصیات کے دلکش اور منفرد انداز سوشل میڈیا پر خوب توجہ حاصل کر رہے ہیں، کسی نے ٹرینڈی کشمیری چوڑیاں پہن کر مداحوں کو متاثر کیا تو کسی نے اعتکاف مکمل کرنے کے روحانی لمحات شیئر کیے۔
پاکستان میں چاند رات روایتی جوش و خروش کے ساتھ منائی جاتی ہے، جہاں بالخصوص خواتین اور بچوں میں اس کی خاص اہمیت ہوتی ہے۔
View this post on Instagram
نوجوان لڑکیاں اس موقع پر مہندی، خریداری اور عید کی تیاریوں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتی ہیں۔
شوبز ستارے بھی اس خوشی میں پیچھے نہیں رہے اور انہوں نے چاند رات کی خوشیوں کو اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کیا۔
View this post on Instagram
مختلف اداکاراؤں نے خوبصورت تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کیں، ریِلز بنائیں اور اپنی تیاریوں کی جھلک دکھائی۔
View this post on Instagram
حنا آفریدی نے حالیہ شادی کے بعد پہلی چاند رات پر ایک دلکش ویڈیو شیئر کی جبکہ یشما گل اعتکاف مکمل کرنے کے بعد جذباتی انداز میں نظر آئیں۔
View this post on Instagram
عائزہ خان نے بھی چاند رات کی خوبصورت جھلک اپنے مداحوں کے ساتھ شیئر کی۔
View this post on Instagram
اس کے علاوہ کئی اداکاراؤں نے اپنی دوستوں کے ساتھ مہندی کی تقریبات کی تصاویر بھی سوشل میڈیا پر پوسٹ کیں، جو مداحوں میں خوب مقبول ہوئیں۔
View this post on Instagram
















