امریکی ریاست سیاٹل میں آج خالصتان ریفرنڈم ہونے جارہا ہے جس کے لیے ہزاروں سکھ ووٹنگ کے لیےتیار ہیں ووٹنگ مقامی وقت کے مطابق اتوار کی صبح 9 بجے شروع ہوگی۔
واضح رہے کہ خالصتان ریفرنڈم سکھ فار جسٹس کی عالمی مہم کا حصہ ہے جبکہ ریفرنڈم کی قیادت گورپت وانت سنگھ پنوں کر رہے ہیں۔
ڈاؤن ٹاؤن سیاٹل میں اس وقت خالصتانی جھنڈے لہرا رہے ہیں اورریفرنڈم میں شرکت کیلئے ہزاروں سکھ ووٹرز سیاٹل پہنچ رہے ہیں۔
مقامی سکھ تنظیمیں ووٹرز کی سہولت کے لیے کھانے پینے کے اہتمام سمیت تمام ضروری سہولیات فراہم کرنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ سیاٹل شہر کے بیچوں بیچ ایک دیوقامت خالصتانی پرچم نصب کر دیا گیا ہے یہ سیاٹل کا پہلا ریفرنڈم ہے۔
امریکہ سے قبل کینیڈا، اوٹاوا میں خالصتان ریفرنڈم 23 نومبر 2025 کو منعقد ہوا تھا جبکہ اس سے پہلے لندن، ٹورنٹو، وینکوور، روم اور جنیوا سمیت پوری دنیا میں ریفرنڈمز منعقد ہوئے تھے جس میں لاکھوں کی تعداد میں سکھوں نے خالصتان کے حق میں ووٹ ڈالے تھے تاہم بھارتی مخالفت کے باوجود امریکی حکومت نے ریفرنڈم کی اجازت دے دی۔
بھارت پر بیرون ملک سکھ رہنماؤں کو نشانہ بنانے کے الزامات ہیں، بھارت نے کینیڈا میں سکھ رہنما نام ہردیپ سنگھ نجار کوجون 2023 میں کینیڈا میں قتل کر دیا گیا تھا۔
بھارت امریکا اور برطانیہ سمیت دیگر کئی ممالک میں سکھ رہنماؤں کے خلاف قاتلانہ حملوں میں ملوث ہے بھارتی دہشتگردی سے بھارت اور دنیا میں موجود سکھوں کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اس موقع پر گورپت وانت سنگھ پنوں نے کہا کہ اگر بھارت کہتا ہے کہ سکھ ریفرنڈم کا کوئی اثر نہیں، تو پھر وہ بیرونِ ملک سکھ رہنماؤں کو مارنے کے لیے ڈیتھ اسکواڈ کیوں بھیجتا ہے؟
گورپت وانت سنگھ نے مزید کہا کہ مجھے موت سے خوف نہیں، اور میرا یقین ہے کہ پنجاب کی مزاحمتی تاریخ کی وجہ سے بھارت کا نقشہ آئندہ 10 سے 15 سال میں بدل جائے گا۔


















