پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی ماروی خورشید ملک انتقال کرگئی ہیں۔
شیری رحمان کی بیٹی ماروی کو برین ہیمرج کے باعث 16 مارچ کو کلفٹن کے نجی اسپتال میں داخل کیا گیا تھا، تاہم آج صبح وہ خالق حقیقی سے جاملی ان کی عمر 37 سال تھی۔
ماروی خورشید ملک غیر شادی شدہ اور والدین کی اکلوتی بیٹی تھی، مرحومہ کی نماز جنازہ کل ڈیفنس میں ادا کی جائے گی۔
ماروی خورشید ملک کے انتقال پر سیاسی اور سماجی شخصیات کی جانب سے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے سینیٹر شیری رحمان کی بیٹی کے انتقال پر گہرے دکھ اور اظہار تعزیت کیا۔
وزیر اعظم نے کہا کہ اولاد کا غم ناقابلِ بیان ہوتا ہے، وزیراعظم نے مرحومہ کے بلندی درجات کی دعا کی اور مرحومہ کے خاندان کے لئے صبر جمیل کی دعا کی، غم کی اس گھڑی میں ہم سوگوار خاندان کے غم میں شریک ہیں۔
















