یومِ پاکستان کے 86ویں موقع پر مسلح افواجِ نے قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر سمیت پاک فوج کی قیادت نے اپنے مشترکہ پیغام میں کہا ہے کہ یومِ پاکستان کی تاریخی اہمیت قرارداد پاکستان سے جڑی ہے، جس نے قیامِ پاکستان کی بنیاد رکھی۔
پیغام میں کہا گیا کہ افواجِ پاکستان جمہوری استحکام اور قومی سلامتی کے تحفظ کے لیے پُرعزم ہیں اور دہشت گردی و انتہاپسندی کے خاتمے کے لیے کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ عسکری قیادت نے اس بات پر زور دیا کہ مسلح افواج اور عوام ایک پیج پر ہیں اور ملک کے دفاع کے لیے متحد ہیں۔
مزید پڑھیں: یوم پاکستان پر 105 شخصیات کو سول ایوارڈز سے نواز دیا گیا
اعلامیے کے مطابق پاکستان عالمی سطح پر امن، استحکام اور باہمی تعاون کے فروغ میں اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، جبکہ خودمختاری اور سرحدوں کے دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔
مسلح افواج نے اس عزم کا اظہار کیا کہ قومی سلامتی کو درپیش تمام چیلنجز کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا جائے گا، اور پاکستان کے دفاع کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔



















