Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

خلیج میں بڑھتی کشیدگی سے بھارتی معیشت پر دباؤ بڑھنے لگا

بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلات زر بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں

مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی اور عالمی توانائی بحران کے اثرات کے باعث بھارتی معیشت پر دباؤ میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی جریدے دی نیو یارک ٹائمز کے مطابق خلیجی خطے میں کسی بھی طویل مدتی خلل سے بھارت کے مالی وسائل پر شدید دباؤ پڑنے کا خدشہ ہے، جبکہ توانائی کی فراہمی متاثر ہونے کے باعث گھریلو صارفین پہلے ہی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مشرق وسطیٰ کی صورتحال کے باعث بھارتی برآمدات اور خلیجی ممالک سے آنے والی ترسیلات زر بھی خطرے سے دوچار ہو سکتی ہیں، جو معیشت کے لیے اہم ستون سمجھے جاتے ہیں۔

مزید پڑھیں: مودی حکومت کی پالیسیوں سے بھارت میں گیس بحران سنگین، عالمی جریدہ

مزید برآں، گولڈمین ساکس نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ سال کے دوران بھارت کو مہنگائی میں اضافے اور کرنسی کی کمزوری جیسے چیلنجز کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گزشتہ ایک ماہ کے دوران بھارتی اسٹاک مارکیٹ میں بھی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے، جو سرمایہ کاروں کے اعتماد میں کمی کی نشاندہی کرتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ عالمی حالات، خاص طور پر توانائی کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ اور خطے میں کشیدگی، بھارت سمیت کئی معیشتوں کو متاثر کر رہے ہیں، اور صورتحال برقرار رہنے کی صورت میں اثرات مزید گہرے ہو سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں