حیدرآباد کنگز مین کے کپتان مارنوس لبوشین نے آسٹریلیا سے پاکستان پہنچ کر ٹیم کو جوائن کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مارنوس لبوشین لاہور پہنچنے کے بعد فوری طور پر اسکواڈ کا حصہ بن گئے ہیں اور ٹیم کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں: پی ایس ایل 11 کی رنگا رنگ تقریب، ٹرافی اور ترانہ لانچ
دوسری جانب سری لنکا کے مایہ ناز اسپنر مہیش ٹھیکشانا بھی آج پاکستان پہنچیں گے اور اسکواڈ کو مزید مضبوط کریں گے۔
ٹیم انتظامیہ کا کہنا ہے کہ غیر ملکی کھلاڑیوں کی آمد سے اسکواڈ کو بڑا سہارا ملے گا اور آنے والے میچز میں کارکردگی مزید بہتر ہونے کی توقع ہے۔


















