Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پاکستان نے امریکی جنگ بندی مطالبات ایران تک پہنچا دیے، عالمی میڈیا

آئندہ دنوں میں امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کا بھی امکان ہے

پاکستان نے امریکا کی جانب سے دیے گئے جنگ بندی مطالبات ایران تک پہنچا دیے ہیں، جبکہ فریقین کے درمیان ممکنہ مذاکرات کی راہ ہموار ہو رہی ہے۔

قطری نشریاتی ادارے کے مطابق سینئر پاکستانی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے پاکستان کو دی گئی ایک دستاویز ایرانی حکام تک پہنچا دی گئی ہے۔ اب ایران کے جواب کا انتظار کیا جا رہا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان اس معاملے میں اہم سفارتی کردار ادا کر رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا ذریعہ بنا ہوا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی کانگریس میں پہلی بار پاک امریکا تعلقات پر تاریخی سمپوزیئم

ذرائع کے مطابق آئندہ دنوں میں امریکا اور ایران کے حکام کے درمیان اسلام آباد میں ملاقات کا بھی امکان ہے، جو خطے میں کشیدگی کم کرنے کی ایک اہم پیش رفت ہو سکتی ہے۔

یہ پیش رفت پاکستان کے بڑھتے ہوئے سفارتی کردار کی عکاسی کرتی ہے، جہاں وہ خطے میں امن کے قیام کے لیے ثالثی کی کوششیں جاری رکھے ہوئے ہے۔

متعلقہ خبریں