Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کرکٹ کا جنون، موسیقی کا رنگ! پی ایس ایل 11 کا نغمہ دلوں پر چھا گیا

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا

پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کا آفیشل ترانہ جاری کردیا گیا ہے، جسے معروف گلوکار عاطف اسلم نے اپنی آواز سے سجایا ہے۔

اس گانے کا تھیم ’’کھیلیں گے بیٹ پہ‘‘ رکھا گیا ہے، جس میں عاطف اسلم کے ساتھ گلوکارہ آئمہ بیگ، صابری سسٹرز اور دانیا کنول نے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا ہے۔

دوسری جانب لاہور میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں اور دیگر معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Pakistan Super League (@thepsl)

تقریب کے دوران پی ایس ایل 11 کی ٹرافی کی بھی رونمائی کی گئی۔

واضح رہے کہ نئے شیڈول کے مطابق پاکستان سپر لیگ کا یہ ایڈیشن 26 مارچ سے شروع ہو کر 3 مئی تک جاری رہے گا، اور میچز کراچی اور لاہور میں کھیلے جائیں گے۔