Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایران کے بعد حزب اللہ نے بھی اسرائیل سے مذاکرات مسترد کر دیے

موجودہ حالات میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں کیے جا سکتے، نعیم قاسم

نعیم قاسم نے اسرائیل کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران کسی بھی قسم کے مذاکرات کو مسترد کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ دباؤ میں بات چیت مسلط کردہ ہتھیار ڈالنے کے مترادف ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حزب اللہ سے وابستہ ٹی وی چینل پر نشر کیے گئے ایک خطاب میں جو ان کی جانب سے پڑھ کر سنایا گیا، نعیم قاسم نے کہا کہ موجودہ حالات میں اسرائیل کے ساتھ مذاکرات قبول نہیں کیے جا سکتے اور اس کے خلاف اتحاد وقت کی اہم ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ حزب اللہ کے جنگجو مکمل طور پر تیار ہیں اور وہ بغیر کسی حد کے اپنی کارروائیاں جاری رکھنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

متعلقہ خبریں