Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وزیر تعلیم نے مزید چھٹیوں کے حوالے سے ابہام دور کردیا

تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی امکان نہیں، وزیر تعلیم پنجاب

لاہور: وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کے حوالے سے پیدا ہونے والے ابہام کو دور کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ تعلیمی ادارے یکم اپریل سے کھل جائیں گے۔

وزیر تعلیم پنجاب نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری اپنے پیغام میں کہا کہ موجودہ چھٹیاں 31 مارچ کو ختم ہوجائیں گی اور یکم اپریل سے تعلیمی سرگرمیاں بحال کردی جائیں گی۔

 

ان کا کہنا تھا کہ یکم اپریل سے تعلیمی سلسلہ وہیں سے جڑے گا جہاں سے ٹوٹا تھا۔ اب تعلیمی نقصان (لرننگ لاسز) کو کم سے کم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔

انہوں نے واضح کیا کہ تعلیمی اداروں میں مزید چھٹیوں کا کوئی امکان نہیں ہے اور یکم اپریل سے باقاعدہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کردی جائیں گی۔

متعلقہ خبریں