بلوچستان کے ضلع ژوب اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں جس کی شدت 4.2 ریکارڈ کی گئی ہے۔
ژوب میں زلزلے کے جھٹکے محسوس ہونے کے بعد سے لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.2 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزلے کا مرکز ژوب سے 110 کلو میٹر دور جنوب مشرق اور گہرائی 12 کلو میٹر تھی۔
تاہم، فوری طور پر زلزلے سے کسی جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
















