Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینٹ کام نے ایران کا امریکی ایف-18 طیارہ گرانے کا دعویٰ مسترد کر دیا

ایران کی جانب سے امریکی ایف-18 طیارے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا گیا تھا

امریکا نے ایران کے اس دعوے کو مسترد کر دیا ہے جس میں کہا گیا تھا کہ ایرانی فورسز نے امریکی ایف-18 لڑاکا طیارہ مار گرایا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹ کام) کے مطابق ایران کے پاسدارانِ انقلاب نے طیارہ گرانے کا جھوٹا دعویٰ کیا ہے۔

مزید پڑھیں: ایران میں کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز سمیت ہزاروں اہداف نشانہ بنائے، سینٹ کام

سینٹ کام کا کہنا ہے کہ ایران نے امریکا کا کوئی لڑاکا طیارہ نہیں گرایا اور اس حوالے سے گردش کرنے والی اطلاعات درست نہیں ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل ایران کی جانب سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اس کے فضائی دفاعی نظام نے امریکی ایف-18 طیارے کو نشانہ بنایا، تاہم امریکی حکام نے اس کی مکمل تردید کر دی ہے۔

متعلقہ خبریں