مشہور فینٹسی کہانی ہیری پوٹر پر مبنی نئی ٹی وی سیریز کا پہلا آفیشل ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے ساتھ اس کی ریلیز کی تفصیلات بھی سامنے آئی ہیں۔
وارنر برادرز ڈسکوری نے اس سیریز کا اعلان کیا، جو معروف مصنفہ جے کے رولنگ کی تخلیق پر مبنی ہے۔
سیریز کا عنوان”ہیری پوٹر اینڈ دی فلاسفرز اسٹون“ رکھا گیا ہے، جو اصل کہانی کے ابتدائی حصے کی عکاسی کرتا ہے۔ یہ اعلان ایچ بی او میکس یوکے کے لانچ ایونٹ کے دوران کیا گیا۔
First trailer for the ‘HARRY POTTER’ series.
Releasing this Christmas on HBO. pic.twitter.com/X5PPZ3ME46
— DiscussingFilm (@DiscussingFilm) March 25, 2026
جاری کیے گئے ٹیزر میں جادوئی دنیا کے کئی اہم کرداروں کی جھلک دکھائی گئی ہے، جن میں ہیری پوٹر، آنٹی پیٹونیا، رون ویزلی، ڈریکو مالفوئے، سیورس اسنیپ، اولیوانڈر، پروفیسر میکگونگل اور روبیئس ہیگرڈ شامل ہیں۔
ٹریلر میں کہانی کا آغاز ہیری کی مشکل زندگی سے ہوتا ہے، جہاں وہ عام دنیا میں مسائل کا سامنا کرتا ہے اور پھر اسے ہوگ وارٹس اسکول آف وچ کرافٹ اینڈ وزرڈری میں داخلے کا خط ملتا ہے، جو اس کی زندگی کو یکسر بدل دیتا ہے۔
The actors from the Harry Potter films are passing the baton to the new actors of the HBO series 🎭 pic.twitter.com/iYNLFu3RS1
— Daily Harry Potter (@TheDailyHPotter) March 25, 2026
کہانی دوستی، جادو اور مہمات کے گرد گھومتی ہے، جہاں ہیری کو ایک طاقتور دشمن کا سامنا بھی کرنا پڑتا ہے۔
اس سیریز میں ہیری پوٹر کا کردار اسکاٹش اداکار ڈومینک میک لاؤگلن ادا کر رہے ہیں جبکہ دیگر کاسٹ میں الیسٹیر اسٹاؤٹ (رون)، اریبیلا اسٹینٹن (ہرماینی)، جان لتھگو (ڈمبلڈور)، جینیٹ میک ٹیئر (میکگونگل)، پاپا ایسییدو (اسنیپ) اور نک فراسٹ (ہیگرڈ) شامل ہیں۔
یہ سیریز کلاسک کہانی کو ایک نئے انداز میں پیش کرے گی، تاہم ابتدائی ردعمل میں کچھ ناقدین نے اسے پرانی فلمی سیریز کے مقابلے میں کم متاثر کن قرار دیا ہے جبکہ مداح نئی پیشکش کا بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں۔

















