سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں میٹا (فیس بک، انسٹاگرام) اور گوگل کو امریکی عدالتوں میں کیسز ہار گئے۔
لاس اینجلس اور نیو میکسیکو کی جیوریز نے سوشل میڈیا کی بڑی کمپنیوں میٹا (فیس بک، انسٹاگرام) اور گوگل کے خلاف تاریخی فیصلے سناتے ہوئے انہیں مجموعی طور پر 60 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔
عدالتی فیصلے میں کہا گیا ہے کہ میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر بچوں کے جنسی استحصال کو ممکن بنایا۔ جیوری نے میٹا کو بچوں کی ذہنی صحت کو نقصان پہنچانے کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ کمپنی نے سیفٹی اور سیکیورٹی سے متعلق اپنے صارفین کو دانستہ طور پر گمراہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: میٹا میں پھر بڑی چھانٹی؛ ہزاروں ملازمین کی نوکریاں خطرے میں پڑگئیں
قانونی ماہرین اس فیصلے کو ٹیکنالوجی کمپنیوں کے خلاف ایک بڑی کامیابی قرار دے رہے ہیں۔ اس فیصلے سے یہ واضح پیغام گیا ہے کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو اپنے صارفین کی حفاظت کا ذمہ دار ٹھہرایا جا سکتا ہے اور وہ محض منافع کے لیے اخلاقی و قانونی حدود کو نظر انداز نہیں کر سکتے۔




















