Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نئی زبانیں سیکھنے کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی

ماہرین کے مطابق یہ اپڈیٹ زبان سیکھنے کے انداز کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے

دنیا بھر میں سفر کرنے والوں اور نئی زبانیں سیکھنے کے شوقین افراد کے لیے بڑی خبر سامنے آگئی ہے۔

 گوگل ٹرانسلیٹ نے اب خود کو صرف ترجمہ کرنے والی ایپ تک محدود نہیں رکھا بلکہ زبان سیکھنے کا ایک نیا اور دلچسپ طریقہ بھی متعارف کرا دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق اینڈرائیڈ صارفین کے لیے ایپ کے بیٹا ورژن میں ایک جدید اے آئی پریکٹس موڈ شامل کیا گیا ہے، جو آپ کے تلفظ کو بہتر بنانے میں مدد دیتا ہے۔

اس نئے فیچر کے ذریعے صارفین نہ صرف الفاظ سن سکتے ہیں بلکہ خود بول کر اپنی ادائیگی کو بھی جانچ سکتے ہیں۔

پریکٹس موڈ میں شامل نیا بٹن دبانے پر صارفین کو الفاظ سننے، مختلف لہجوں کو سمجھنے اور پھر خود دہرانے کا موقع ملتا ہے۔ جیسے ہی آپ بولتے ہیں، ایپ آپ کی آواز کو ریکارڈ کر کے اس کا تجزیہ کرتی ہے اور فوری فیڈ بیک دیتی ہے۔

اگر تلفظ درست نہ ہو تو یہ فیچر فونیٹک گائیڈ کے ذریعے آپ کو صحیح ادائیگی سکھاتا ہے، یعنی اب زبان سیکھنا پہلے سے کہیں زیادہ آسان اور انٹرایکٹو ہو گیا ہے۔

فی الحال یہ اے آئی فیچر محدود زبانوں اور چند صارفین کے لیے دستیاب ہے، لیکن آنے والے وقت میں اسے مزید وسیع کرنے کا امکان ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ اپڈیٹ زبان سیکھنے کے انداز کو مکمل طور پر بدل سکتی ہے۔