شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود، موسم گرم اور مرطوب رہے گا تاہم بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 76 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 12 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے جبکہ 28 اور 29 مارچ کو دوبارہ بارش کا امکان ہے تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں بھی چل سکتی ہیں۔

















