ایس آئی ایف سی کی مؤثر حکمتِ عملی سے پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم اور ڈیجیٹل ترقی کے نئے دور کا شاندار آغاز ہو گیا۔
پاکستان بھر میں 300 سے زائد فائیو سائٹس فعال بڑے شہروں اور اہم مقامات پر سروس کا آغاز ہو چکا ہے۔
جاز کی 180 اور زونگ کی 150 فائیو جی سائٹس فعال جبکہ 103 موبائل برانڈز پر 2,254 ڈیوائسز میں فائیو جی سروس کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
پاکستان سافٹ ویئر ہاؤسز ایسوسی ایشن (P@SHA) نے فائیو جی ٹیکنالوجی کے آغاز کو پاکستان کے لیے ایک انقلابی قدم قرار دیتے ہوئے فائیوجی کی کامیاب نیلامی پر وزیرِاعظم، آئی ٹی وزارت، ایس آئی ایف سی اور پی ٹی اے کی کاوشوں کو بھرپور سراہا۔
مشیر وزیر خزانہ خرم شہزاد کے مطابق پاکستان میں فائیو جی اسپیکٹرم سے انٹرنیٹ کی رفتار اور معیار میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
خرم شہزاد نے کہا کہ نیلامی میں تین بڑی کمپنیاں اتصالات، چائنا موبائل اور ویون گروپ نے پاکستان میں 50 کروڑڈالر سے زائدکی سرمایہ کاری کی جبکہ جاز (ویون گروپ) نے آئندہ تین سال کے دوران پاکستان میں مزید 1 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔
مقامی و عالمی سرمایہ کاری میں تسلسل ملکی معیشت کی بحالی اور پائیدار استحکام کا واضح ثبوت ہے۔




















