Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عائزہ خان کا بولڈ فوٹو شوٹ وائرل؛ صارفین نے آڑے ہاتھوں لے لیا

اداکارہ کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے

شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان کا حالیہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہا ہے جس پر مداحوں کی جانب سے ملا جلا ردعمل سامنے آیا ہے۔

عیدالفطر کے موقع پر اداکارہ نے اپنے نئے انداز کے باعث توجہ حاصل کی جب انہوں نے اپنی عید کی تصاویر شیئر کیں۔

ان تصاویر میں اداکارہ کا لباس اور اسٹائل ماضی کے مقابلے میں مختلف دکھائی دیا جس پر سوشل میڈیا صارفین نے مختلف تبصرے کیے۔

حال ہی میں عائزہ خان نے ایک اور فوٹو شوٹ شیئر کیا جس میں وہ سفید سلکی بغیر آستین والے لباس میں نظر آئیں۔

 تصاویر کے ساتھ انہوں نے لکھا کہ یہ فوٹو شوٹ عید پر کیا گیا تھا تاہم مصروفیات کے باعث بروقت شیئر نہیں کیا جا سکا جب کہ عید کے دن ان کے لیے خوشگوار گزرے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ayeza Khan (@ayezakhan.ak)

تاہم کچھ مداحوں نے ان کے بدلتے ہوئے اسٹائل پر حیرت اور تنقید کا اظہار کیا۔ چند صارفین نے ماضی کے انٹرویوز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے زیادہ روایتی لباس کو ترجیح دیتی تھیں۔ دیگر نے رائے دی کہ شاید بدلتے ہوئے فیشن رجحانات کے باعث انہوں نے یہ انداز اپنایا ہے۔

کچھ تبصروں میں لباس کے انتخاب پر تنقید بھی دیکھنے میں آئی جب کہ بعض صارفین نے اسے ذاتی پسند اور فیشن کا حصہ قرار دیتے ہوئے حمایت کی۔

تاہم عائزہ خان کا یہ فوٹو شوٹ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے جہاں صارفین کی جانب سے مختلف آراء سامنے آ رہی ہیں۔