ترکی کی معروف سوشل میڈیا انفلوئنسر کبریٰ کارااصلان ایک افسوسناک واقعے میں جان کی بازی ہار گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 21 سالہ کبریٰ نے 26 مارچ 2026 کو مبینہ طور پر عثمان غازی پل سے چھلانگ لگا دی۔ یہ واقعہ ترکی کے علاقے گیبزے میں پیش آیا جہاں عینی شاہدین نے انہیں دن کے وقت پل کی حفاظتی ریلنگ پر چڑھتے دیکھا۔
موقع پر موجود افراد اور ڈرائیورز نے فوری طور پر اپنی گاڑیاں روک کر انہیں اس اقدام سے باز رکھنے کی کوشش کی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں بھی دیکھا جا سکتا ہے کہ کئی لوگ انہیں کافی دیر تک سمجھاتے رہے مگر وہ نہ مانیں اور بالآخر پل سے نیچے پانی میں کود گئیں۔
ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچیں اور انہیں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔
کبریٰ کارااصلان سوشل میڈیا پر لائف اسٹائل مواد کی وجہ سے خاصی مقبول تھیں اور ان کے ہزاروں فالوورز تھے، ان کی اچانک موت نے مداحوں اور سوشل میڈیا صارفین کو گہرے صدمے میں مبتلا کر دیا ہے۔
Young blogger dies in suspected suicide in Turkey — motive unknown
21-year-old blogger Kübra Karaaslan has died in Turkey.
According to reports, she jumped from the Osman Gazi Bridge near Gebze. She was taken to hospital but could not be saved.
Shortly before the incident, she… pic.twitter.com/rrDmo3uGGh
— NEXTA (@nexta_tv) March 27, 2026


















