Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پی ایس ایل 11؛ آج ڈبل ہیڈر مقابلوں میں حیدرآباد، کوئٹہ، قلندر اور کراچی آمنے سامنے

دونوں میچ لاہور قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

پاکستان سپر لیگ ایڈیشن 11 میں آج بھی دو میچز شیڈول ہیں پہلا میچ حیدرآباد کنگزمین اور کوئٹہ گلیڈی ایٹر کی ٹیمیوں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ ہار چکی ہیں کنگز مین کو لاہور قلندرز نے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو کراچی کنگز کے ہرا یاتھا۔

پی ایس ایل 11 میں آج کھیلے جانے والے پہلے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ 11، تمام ٹیموں کے اسکواڈ سامنے آگئے، کون، کون شامل؟

دوسرے میچ میں لاہور قلندرز اور کراچی کنگز مدمقابل ہونگی تاہم دونوں ٹیمیں اپنا پہلا میچ جیت چکی ہیں۔

 واضح رہے کہ دونوں میچ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے، پہلا میچ دوپر ڈھائی بجے جبکہ دوسرا میچ شام سات بجے کھیلا جائے گا۔

متعلقہ خبریں