Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

وفاقی حکومت کی ہفتہ میں دو دن اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجاویز

وفاق نے تجاویز صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو بھی بھجوا دیں

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ہفتہ میں دو دن اسمارٹ لاک ڈاؤن کی تجاویز دے دی ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاق نے تجاویز صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان حکومتوں کو بھی بھجوا دی ہیں جس میں اسمارٹ لاک ڈاؤن ہر ہفتہ دن بارہ بجے سے اتوار رات بارہ بجے تک نافذ کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ شادی بیاہ سمیت تمام کمرشل سرگرمیاں روکنے کی تجاویز بھی دی گئی ہیں جبکہ ہفتہ اور اتوار کو کاروباری مراکز دفاتر بھی بند رکھنے کا کہا گیا ہے۔

علاوہ ازیں صوبوں کی رضا مندی کے بعد وفاقی حکومت باضابط نوٹیفیکیشن جاری کرے گی تاہم ابتدائی طور پر اسمارٹ لاک ڈاون کا نفاذ چار اپریل سے شروع کرنے کی سفارش کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں