Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی؛ نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد

پی سی بی نے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کرکے بلیک لسٹ کردیا۔

لاہور: نسیم شاہ پر پی سی بی سینٹرل کنٹریکٹ کی خلاف ورزی پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے انضباطی کمیٹی کی کارروائی کے نتائج جاری کردیے جس کے مطابق 27 مارچ کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا اور جواب موصول ہونے کے بعد سماعت کی گئی۔

تین رکنی ڈسپلنری کمیٹی نے 30 مارچ کو ذاتی سماعت کی اور غیر مشروط معافی کے باوجود مختلف شقوں کی خلاف ورزی ثابت ہوئی۔

پی سی بی کے مطابق نسیم شاہ پر 2 کروڑ روپے کا جرمانہ عائد کرکے سوشل میڈیا ایڈوائزر کو برطرف کردیا گیا ہے جب کہ پی سی بی نے انہیں بلیک لسٹ بھی کردیا ہے۔

علاوہ ازیں پی سی بی نے پیشہ ورانہ معیار اور کنٹریکٹ کی پاسداری برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ بھی کیا ہے۔