Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

یہ ہماری جنگ نہیں ہے، برطانوی وزیر اعظم نے ایران جنگ میں شامل ہونے سے صاف انکار کر دیا

برطانیہ براہ راست کسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا

کیئر اسٹارمر نے ایران سے جڑے بڑھتے ہوئے تنازع پر واضح اور سخت مؤقف اپناتے ہوئے دوٹوک الفاظ میں اعلان کیا ہے کہ برطانیہ اس جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔

برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں برطانیہ کو کسی بھی صورت اس تنازع میں گھسیٹا نہیں جا سکتا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا مؤقف بالکل واضح ہے اور اس میں کسی دباؤ کے تحت تبدیلی نہیں آئے گی۔

برطانیہ کے وزیراعظم نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یہ ہماری جنگ نہیں ہے اور ہم اس میں شامل نہیں ہوں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان کی حکومت اپنے شہریوں اور مفادات کے تحفظ کو یقینی بنائے گی، خاص طور پر خلیجی خطے میں اتحادیوں کے ساتھ کھڑے رہنے کا عزم برقرار رکھا جائے گا۔

اس کے ساتھ ہی انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ برطانیہ براہ راست کسی فوجی کارروائی کا حصہ نہیں بنے گا اور نہ ہی کسی دباؤ میں آ کر پالیسی تبدیل کرے گا۔

وزیراعظم کیئر اسٹارمر کا کہنا تھا کہ ان کا فیصلہ اصولوں اور اقدار پر مبنی ہے اور حکومت ہر قسم کے بیرونی دباؤ کے باوجود اسی پالیسی پر قائم رہے گی۔

متعلقہ خبریں