شہرقائد کا موسم آج جزوی ابر آلود اور خوشگوار رہے گا تاہم کل سے بلوچستان سمیت سندھ بھر میں میں بارش، آندھی اور ژالہ کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 22.7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 54 فیصد ہے۔
شہرقائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 تا 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 17 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے جنوب مغربی ہوا چل رہی ہے۔
وضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے یکم اپریل سے شروع ہونے والے بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو پیشگی اقدامات کی ہدایت کی ہے۔



















