Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جنگ بندی کی امیدیں، عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں کمی

برینٹ خام تیل کی قیمت 0.14 فیصد کمی کے بعد 107.25 ڈالر فی بیرل ہوگئی

امریکی صدر ٹرمپ کی جانب سے جنگ بندی کا عندیہ دیے جانے کے مثبت اثرات عالمی مارکیٹ پر اثر انداز ہو رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کے بیان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں معمولی کمی دیکھی گئی ہے، جہاں برینٹ خام تیل 0.14 فیصد کمی کے بعد 107.25 ڈالر فی بیرل پر آ گیا، جبکہ ویسٹ ٹیکساس خام تیل 0.21 فیصد کمی کے ساتھ 102.66 ڈالر فی بیرل ہو گیا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ٹرمپ نے ایرانی تیل تنصیبات پر قبضے کا عندیہ دے دیا

مارکیٹ میں یہ نرمی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اس بیان کے بعد آئی جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ مشرقِ وسطیٰ میں جنگ بندی چاہتے ہیں۔ خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق اس بیان سے سپلائی متاثر ہونے کے خدشات میں وقتی کمی آئی، جس کے باعث قیمتوں پر دباؤ دیکھا گیا۔

ماہرین کے مطابق اگرچہ کمی محدود رہی، تاہم خطے میں کشیدگی، سپلائی روٹس اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کے باعث خام تیل کی مارکیٹ بدستور غیر یقینی کیفیت کا شکار ہے، اسی لیے معمولی سفارتی پیش رفت بھی قیمتوں میں فوری اتار چڑھاؤ پیدا کر رہی ہے۔